ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

میٹا نے نوعمر لڑکی سے عدالت کے باہر سمجھوتہ کرلیا

تازہ ترین
میٹا نے نوعمر لڑکی سے عدالت کے باہر سمجھوتہ کرلیا

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مقدمہ کرنے والی نو عمر لڑکی سے عدالت کے باہر سمجھوتہ کرلیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے دوسری نو عمر لڑکی سے یہ سمجھوتہ کیا ہے۔

لڑکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذہنی مسائل، ڈپریشن اور کھانے کے عوارض پھیلانے کا الزام لگایا۔

اس ٹرائل میں 2 نو عمر لڑکیوں کے مقدمات کی سماعت ہونی تھی ،جن میں سے ایک کا نام ایس جے اور دوسری کا نام کے ڈی بی کے طور پر ظاہر کیا گیا۔

ان میں ایس جے کا میٹا کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ ہوچکا تھا اور اب دوسری کے ساتھ سمجھوتے کے بعد معاملہ صرف اسنیپ کے خلاف جاری رہے گا۔

متاثرہ لڑکیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ آٹو پلے اور انفینٹ اسکرول جیسے فیچرز نے انہیں سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا کردیا ہے۔

سوشل میڈیا کمپنیاں سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا کرنے کے الزامات مسترد کرتی ہیں، میٹا کو حالیہ مہینوں میں بچوں پر منفی اثرات اور ڈیٹا پرائیویسی کے تنازعات کی وجہ سے اربوں ڈالرز کے جرمانوں کے ساتھ بڑے قانونی سمجھوتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ