ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ، پاکستان کی آخری میچ میں فتح

تازہ ترین
فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ، پاکستان کی آخری میچ میں فتح

تصویر، سوشل میڈیا

پاکستان انڈر 15 فٹبال ٹیم نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں اپنے آخری میچ میں جبوتی کو شکست دے کر فتح کے ساتھ اپنی مہم مکمل کی۔

آذربائیجان میں کھیلے گئے ایونٹ کے آخری میچ میں پاکستان نے جبوتی کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم کو پہلے ہاف میں ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا لیکن دوسرے ہاف میں کپتان محمد مصطفیٰ نے فری کک پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

کلیم اللّٰہ نے پاکستان کو برتری دلائی جبکہ ایک اون گول نے پاکستان کی برتری 3 ایک کردی۔

جبوتی نے جوابی حملے میں گول کرکے مقابلہ 3، 2 کیا لیکن انجری ٹائم میں دانش مسیح نے گول کرکے پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کردی۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ میں 10 میچز کھیلے، 4 میں کامیابی حاصل کی اور 2 میچز ڈرا کیے۔ پاکستانی ٹیم مجموعی اسٹینڈنگز میں 169 ویں نمبر پر رہی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ