ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

سہیل آفریدی اور ان کی کچن کیبنیٹ پارٹی کا بھٹا بٹھا کر وی آئی پی تحویل میں مرغے کھا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

تازہ ترین
سہیل آفریدی اور ان کی کچن کیبنیٹ پارٹی کا بھٹا بٹھا کر وی آئی پی تحویل میں مرغے کھا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

سابق مشیر خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت کے خاتمے کے ذمہ دار پارٹی رہنما ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے خاتمے اور پارٹی کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، محمود خان اچکزئی اور ناصر عباس ہیں، انہیں استعفے دینے چاہئیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سہیل آفریدی اور اس کی کچن کبینیٹ کے لوگ پارٹی کا بھٹا بٹھاکر وی آئی پی حفاظتی تحویل میں مرغے کھا رہے ہیں، منتخب حکومت مخالفین کے حوالے کر دی گئی۔

سابق مشیر کے پی حکومت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اہل خانہ کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، رہنماؤں کو ووٹ صرف بانی پی ٹی آئی کے نام پر ملے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ