جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی ڈی اے کا نوٹس

تازہ ترین
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی ڈی اے کا نوٹس

کولاج فوٹو: فائل

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نوٹس ارسال کردیا۔

مکان مالک امان اللّٰہ کو بھیجے نوٹس میں گرین ایریا پر بنا سیکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ نوٹس پورے دارالحکومت میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت معمول کی کارروائی ہے۔ دین یا سیاست کو غیر قانونی سرگرمیوں کے دفاع کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

سی ڈی اے کے نوٹس میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ میں بنا کچن بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا۔ 15 دن میں تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 15 دن بعد سی ڈی اے خود ایکشن لے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ