جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل: اسپیکر کی وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر سے نام دینے کی درخواست

تازہ ترین
انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل: اسپیکر کی وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر سے نام دینے کی درخواست

خط میں تینوں رہنماؤں کو جلد از جلد نام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے، نام ملتے ہی 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ فائل فوٹو

پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈر محمو خان اچکزئی کو خط لکھ کر اراکین کے نام بھجوانے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے چیف وہپ کو بھی خطوط لکھے ہیں۔

اسپیکر نے اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف کو بطور قائد ایوان 15 اراکین کے نام دینے کی درخواست کی ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو 10 سینیٹرز کے نام بھجوانے اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو 5 اراکین کے نام بھجوانے کا کہا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی جلد الیکشن ریفارمز کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، طارق فضل

خط میں تینوں رہنماؤں کو جلد از جلد نام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے، نام ملتے ہی 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نام خط وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے حوالے کیا گیا، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کے تناسب سے نمائندگی ہوگی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل پارلیمانی کمیٹی تشکیل پانے کا امکان ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تینوں خطوط لکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی روایات کے مطابق ہر جماعت کو اس کی تعداد کے مطابق نمائندگی ملے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ