13 برس میں خیبر پختونخوا میں صحت، تعلیم کو نظر انداز کیا گیا، امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ 13 برس میں خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کو عملی طور پر نظر انداز کیا گیا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ 13 سالوں میں سوشل میڈیا پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا، امن کے قیام کے لیے پی ٹی آئی کا کردار مایوس کن رہا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے لیے عملی طور پر کچھ نظر نہیں آیا، 13 برس میں پی ٹی آئی کبھی لانگ مارچ کرتی رہی اور کبھی دھرنوں میں مصروف رہی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 11 اکتوبر کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا، عوام نے 12 اکتوبر کو جشن منایا، عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ کی قیادت ہی صوبے میں حالات بدل سکتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ن لیگی قیادت نے اقلیتی برادری کو ہمیشہ عزت دی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ