جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

ٹیکنیکل خرابی کے باعث اسلام آباد سے کراچی کی پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کے بعد روانہ

تازہ ترین
ٹیکنیکل خرابی کے باعث اسلام آباد سے کراچی کی پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کے بعد روانہ

نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ پرواز میں کراچی جانے کیلئے اہم سیاسی شخصیات موجود تھیں۔

پرواز میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، ڈپٹی اسپیکر سید مصطفیٰ شاہ، وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی اور دیگر اراکین اسمبلی موجود تھے۔

نجی ایئرلائن کی پرواز کو شام چار بجے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا جو ڈیڑھ گھنٹے تک رن وے پر ہی موجود رہا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز اسلام آباد سے کراچی کےلیے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ