جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

راجن پور میں کچے کے انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو گمن عرف گمنی گوپانگ نے ہتھیار ڈال دیے

تازہ ترین
راجن پور میں کچے کے انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو گمن عرف گمنی گوپانگ نے ہتھیار ڈال دیے

راجن پور میں کچے کے انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو گمن عرف گمنی گوپانگ نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

راجن پور پولیس کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈاکو گمن کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔ وہ قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام نے انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو کے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دینے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ