جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں، مولانا عبدالغفورحیدری

تازہ ترین

فائل فوٹو

سیکریٹری جنرل جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہم نےنازیبا جملہ کہا لیکن اگر ماں کے فرائض ریاست کو یاد دلائیں تو اس سے سیخ پا ہوتے ہیں، ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزرا نے صرف الزام تراشی کی، ثابت کچھ بھی نہ کرسکے، نہ ہم جذباتی ہوتے ہیں اور نہ صبر و تحمل کا دامن چھوڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اوپر لگانے والے الزامات کا آغاز 97 سے پہلے کی بات ہے، ہم اس وقت سے ان سوالات کا سنجیدہ جوابات دے رہے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سب کچھ آپ کے پاس ہے، ریکارڈ نکالیں اور کرپشن ثابت کریں، پروپیگنڈا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم نے ان کو آئینہ دکھایا ہے، ریاست ہم سب کی ہے، آئے روز قرضے بڑھ رہے ہیں امن و امان پورے ملک میں خراب ہوچکا ہے۔

رہنما جے یو آئی نے مزید کہا کہ خان آف قلات اغواء کیے گئے، ریاست ان کو واپس لائے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ