جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایک تولہ سونے کی قیمت 5100 روپے کم ہوگئی

تازہ ترین

فائل فوٹو

ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت برقرار رہنے کے بعد آج بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5100 روپے کم ہوکر 420536 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4373 روپے کم ہوکر 360541 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 51 ڈالر کم ہوکر 3980 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ