لاہور: جھوٹے مقدمے میں شہری کو گرفتار کرنیوالا سب انسپکٹر گرفتار
لاہور میں 14 ماہ قبل جھوٹا مقدمہ درج کر کے شہری کو گرفتار کرنے والے سب انسپکٹر امجد رضا کو انکوائری رپورٹ میں قصور وار ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔
پنجاب پولیس کی انکوائری رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر امجد رضا نے متاثرہ شہری زنیر کے خلاف 14 ماہ قبل جھوٹا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں متاثرہ شہری زنیر کا دکان کے مالک ذیشان سے جھگڑا چل رہا تھا۔
کمالیہ: خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
تھانیدار امجد رضا نے دکان کے مالک سے ملی بھگت کر کے زنیر علی کو اغواء کر کے تشدد کانشانہ بنایا اور اس پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کر دیا۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد سے مقدمہ جھوٹا ثابت ہوا، جس پر سب انسپکٹر امجد رضا کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ