برطانیہ: 2027ء سے مکان کے کرائے کی آمدنی پر ٹیکس میں 4 فیصد اضافے کا اعلان
برطانیہ میں مکان کرائے پر دینے والے مالکان کو 2027ء سے کرائے کی آمدنی پر ٹیکس میں 4 فیصد پوائنٹس اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حکومت کے مطابق اس اقدام سے قومی خزانے کو سالانہ 1 ارب پاؤنڈ اضافی حاصل ہوں گے۔
یہ مسلسل دوسرے سال جائیداد سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس میں اضافہ ہے۔
برطانوی ٹیکس ادارے کی 200 ارب پتی افراد کیخلاف کارروائی کی تیاری
گزشتہ سال بھی سابق وزیرِ خزانہ ریچل ریوز نے جائیداد کی آمدنی پر 2 فیصد ٹیکس بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
ماہرینِ جائیداد کے مطابق مسلسل ٹیکس میں اضافے سے مکان خرید کر کرائے پر دینے کا کاروبار مزید مشکل ہو جائے گا اور بعض مالکان اپنی جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مکان مالکان اضافی ٹیکس کا بوجھ کرائے داروں پر منتقل کریں گے، جس سے کرایوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ