ایران کی 7 شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات میں پیشرفت ممکن نہیں: باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف---فائل فوٹو
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی 7 شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہیں۔
محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی شرائط ثالثوں کو بارہا اور واضح طور پر بتائی جا چکی ہیں، دباؤ اور لالچ کی پالیسی ایران پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کی تمام 7 شرائط تسلیم کی جائیں۔
ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہوگی، باقر قالیباف
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہو گی، ایرانی عوام امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور دھونس و دھمکیاں بند نہیں کرتا، وہ ناقابلِ اعتبار رہے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ