کراچی: جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل پر 1 اہلکار کو سزائے موت، 2 کو عمر قید
کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستانِ جوہر میں جعلی پولیس مقابلے کے دوران نوجوان عامر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار شہریار کو سزائے موت سنا دی جبکہ شریک ملزمان اہلکاروں ناصر اور فیصل کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو مقتول کے ورثاء کو 5، 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2022ء میں تھانہ شارعِ فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سائیٹ ایریا، پولیس وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار
استغاثہ کے مطابق شاہین فورس کے اہلکاروں نے گلشنِ اقبال میں عامر کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم شہری کے نہ رکنے پر اس کا تعاقب کیا اور ایک رہائشی فلیٹ میں داخل ہو کر اس پر فائرنگ کر دی تھی۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کیا تھا تاہم تحقیقات اور عدالتی کارروائی کے بعد اہلکاروں کا جرم ثابت ہو گیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ