جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

سندھ ہائیکورٹ کا وکلاء و عدالتی عملے کو نجی گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹس، سرکاری مونوگرام اور عدالتی لوگو ہٹانے کا حکم

تازہ ترین

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت نے وکلاء اور عدالتی عملے کو نجی گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹس، سرکاری مونوگرام اور عدالتی لوگو ہٹانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت کی ہدایت پر سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالتی سرکلر کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ نجی گاڑیوں سے نیلی بتیاں، بیکنز، فلیشرز، مہریں اور غیر مجاز اسٹیکرز بھی ہٹائے جائیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سرکاری عہدہ ظاہر کرنے والی علامات اور جعلی نمبر پلیٹس پر بھی پابندی ہو گی جبکہ احکامات پر عمل نہ کرنے والی گاڑیوں کا عدالتوں میں داخلہ بند کر دیا جائے گا۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نجی گاڑیوں سے غیر قانونی اشیاء ہٹانے کے لیے7 روز کی مہلت ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ