جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

تازہ ترین
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون گرا دیے گئے۔

دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

بلوچستان: خواتین کو ساتھ لے جانے کی کوشش کرنیوالا دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ