امریکا کی ایران سے مذاکرات بحالی کی کوشش

امریکا کی ایران سے مذاکرات کی بحالی کی کوشش، نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کو خط لکھ دیا۔
امریکی اخبار کے مطابق وینس کا براہ راست رابطہ تازہ حملوں سے گریز اور بات چیت کی بحالی کی کوشش ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران سفارت کاری کو کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثالثوں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں ہیں، تاکہ ایسی تجاویز کا جائزہ لیا جا سکے جن کے ذریعے ہمارے سات روزہ منصوبے پر ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔
علاوہ ازیں ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا، اور کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان آبنائے ہرمز اور یمن کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مسائل کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ