نگرپارکر، ایمبولینس سلنڈر دھماکے میں ہلاکتیں 10 ہوگئیں

تھرپارکر کی تحصیل نگرپارکر میں ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔ کراچی ٹراما میں زیرعلاج بچہ بھی دم توڑ گیا۔
مرنے والوں میں حاملہ خاتون، مرکزِ صحت کا عملہ اور تیماردار بھی شامل ہیں۔
پی پی ایچ آئی سندھ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثرہ سلنڈر آکسیجن کا تھا، جبکہ ایمبولینس میں نصب ایل پی جی سلنڈر استعمال میں نہیں تھا۔
ہلاک افراد میں سے 7 کا تعلق ہندو برادری سے تھا جن کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، جاں بحق دیگر افراد کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ