روس کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی ایک اور پیش کش

فائل فوٹو
روس نے امریکا اور ایران میں ثالثی کی ایک اور پیشکش کردی۔
کریملین کے ترجمان نے کہا کہ اگر افزودہ ایرانی یورینیم کا معاملہ رکاوٹ بنا تو روس وہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کو تیار ہے۔
ترجمان کریملین کے مطابق اگر درخواست کی گئی تو ان کا ملک ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کو تیار ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ