کروز شپ پر زندگی بھر سفر کا خواب ایران جنگ کے باعث ادھورا

فائل فوٹو
ایران جنگ کے باعث ساری زندگی کروز شپ پر گزارنے والوں کا سفر ادھورا رہ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی دیوالیہ ہوگئی جبکہ کروز شپ کمبوڈیا میں کھڑا ہوگیا۔
فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے کروز شپ پر 200 مسافر سنہ 2024 میں اگلی ساری زندگی دنیا کے گرد گھومتے ہوئے گزارنے کے لیے بھاری رقوم دے کر سوار ہوئے تھے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ان کے لیے جہاز کو چلاتے رہنا ممکن نہیں رہا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے جہاز پر رہنے والے افراد کی عارضی رہائش کے انتظامات پر کام کیا جارہا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ