جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

نیتن یاہو انتخابات ہار چکے ہیں، آئزنکوٹ

تازہ ترین
نیتن یاہو انتخابات ہار چکے ہیں، آئزنکوٹ

اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی ٹیم انتخابی نتائج کو غیر معتبر قرار دینے کے لیے منظم مہم چلا رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نتین یاہو کے بیانات پہلے سے تیار کیے گئے تھے، وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں اور انہیں اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کسی کو بھی طے شدہ منصوبے کے مطابق کنیسٹ کے اجلاس اور حلف برداری کے عمل میں ذرا سی بھی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ