جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

سپریم کورٹ بار انتخابات، احسن بھون گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد علی شاہ پہلےنمبر پر

تازہ ترین
سپریم کورٹ بار انتخابات، احسن بھون گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد علی شاہ پہلےنمبر پر

سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں احسن بھون گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد علی شاہ 644 ووٹ لیکر پہلےنمبر پر رہے۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حامدخان گروپ کےصدارتی امیدوار سردار امان خان 400 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کل 1056 ووٹ کاسٹ ہوئے، 11 ووٹ مسترد ہوئے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سید امجد علی شاہ کو سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

صدارتی نشست پر احسن بھون گروپ سے سید امجد علی شاہ اور حامد خان گروپ سے سردار امان خان مدمقابل تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ