جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر کوئی میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتا: علی محمد خان

تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر کوئی میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتا: علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر کوئی میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کی لڑائی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی ایسے شخص پر اعتماد نہیں جس نے رجیم چینج میں بانی پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا کے نمائندے ہیں، ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔ آج بلاول بھٹو نے مذاکرات اور کل مولانا نے میثاق جمہوریت کی بات کی۔ بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر کوئی میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتا۔

علی محمد خان نے کہا کہ 28ویں ترمیم پر پارلیمانی پارٹی میں بات ہوئی مگر فیصلہ نہیں ہوا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ