جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

حیدرآباد میں زیرِ تعمیر سڑک کے بیچوں بیچ کھمبےکیوں نہیں ہٹائے گئے؟

تازہ ترین
حیدرآباد میں زیرِ تعمیر سڑک کے بیچوں بیچ کھمبےکیوں نہیں ہٹائے گئے؟

حیدرآباد میں زیرِ تعمیر سڑک کے بیچوں بیچ کھمبےکیوں نہیں ہٹائے گئے؟ ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ کسی بھی سڑک کی تعمیر کیلئے ہمارے دیے گئے نشانات لگائے جاتے ہیں، کھمبے ہٹائے جانے کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام کرنا ہوتا ہے، لیکن تمیراتی کام کے دوران ہم نے کہا کہ یہ کیا ہوا اور کیوں ہوا، وجہ سمجھ نہیں آئی کہ متعلقہ محکموں نے سڑک کیوں بنا دی۔

حیدرآباد میں عملدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک سڑک کی تعمیر پر حیسکو نے بھی سوال اٹھا دیا۔ ترجمان حیسکو صادق کُبر کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے کو آگاہ کرنے کے باوجود کھمبے ہٹائے بغیر سڑک کیوں تعمیر کی گئی، یہ سمجھ سے باہر ہے۔

ترجمان حیسکو کا کہنا تھا کہ علمدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک 22 فیڈرز کا کام مکمل کر لیا ہے، جمعہ کو 2 بار شٹ ڈاؤن لیں گے تاکہ باقی فیڈرز کا لوڈ شفٹ کر سکیں، بیچ میں آنیوالے 25 پولز کو ڈس مینٹل کریں گے اور اتوار تک یہ کام مکمل ہو گا۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر حیسکو نے کھمبے ہٹائے جانے تک سڑک تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی تو جلد بازی کیوں کی گئی۔ حیسکو نے جب اعتراض کیا اس کے باوجود بھی کام کیوں جاری رہا؟

سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کھمبے ہٹائے جانے جے بعد جو سڑک خراب ہوگی، اس کی مرمت پر اضافی خرچہ کتنا آئے گا اور کیا سڑک پائیدار ہوگی؟

یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ اب جب پول اکھڑیں گے تو سڑک خراب ہوگی اور گڑھوں کو روڈ رولز کے بغیر کیسے پکا کیا جائے گا؟

میئر حیدرآباد کے ترجمان نےجیو نیوز سےگفتگو میں کہا تھا کہ سڑک ابھی زیرِ تعمیر ہے اور اسے عارضی طور پر ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ