جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ

تازہ ترین
وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں شفافیت کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی جائے گی۔

الیکشن اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل، بیرسٹر عقیل ملک نے سینیٹ میں قرارداد پیش کردی

وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کردی، 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کے 5 ارکان شامل کیے جائیں گے، وزیراعظم نے اپوزیشن سے ارکان کے نام طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کے لیے خط لکھیں گے، خط کے ذریعے اپوزیشن سے کمیٹی کے لیے 5 ارکان کے نام مانگے جائیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ