جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

مولانا کو سرکاری پیسے دیے جاتے تھے تو اس کا کہیں کوئی ریکارڈ ضرور ہوگا، کامران مرتضیٰ

تازہ ترین
مولانا کو سرکاری پیسے دیے جاتے تھے تو اس کا کہیں کوئی ریکارڈ ضرور ہوگا، کامران مرتضیٰ

سینیٹر کامران مرتضیٰ : فائل فوٹو

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا کو سرکاری پیسے دیے جاتے تھے تو اس کا کہیں کوئی ریکارڈ ضرور ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آج فرمائشی پروگرام تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر کیچڑ اچھالا جائے، مولانا کسی کے پاس نہیں گئے تھے بلکہ اسپیکر وزیراعظم کا پیغام لائے تھے۔

خواجہ آصف بتائیں مولانا کو حصہ نہ ملنے کی بات ان کی موجودگی میں ہوئی تھی؟ سینیٹر کامران مرتضیٰ

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دونوں وزراء کو ایک دن بعد خیال آیا کہ مولانا کو جواب دیا جائے، محسن نقوی سخت زبان استعمال کیے بغیر کہہ سکتے تھے کہ انہیں اسپیشل ٹاسک ملا ہے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں بلایا تھا تو اسی وقت کہنا چاہیے تھا آپ حصہ مانگ رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ