جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

پی ایس ایکس: شرح سود اضافے کے بعد سے شروع ہوئی تیزی کی لہر تیسرے روز بھی برقرار

تازہ ترین
پی ایس ایکس: شرح سود اضافے کے بعد سے شروع ہوئی تیزی کی لہر تیسرے روز بھی برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شرح سود اضافے کے بعد سے شروع ہوئی تیزی کی لہر تیسرے روز مزید زور پکڑ گئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر ایک ہزار 456 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 193 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تین روز میں انڈیکس چار ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مسلسل تیسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس کا ایک ہزار پوائنٹس سے زائد بڑھنا اور کاروبار حجم کا چار ستمبر کے بعد بلند ترین ہونا اشارہ دے رہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

حصص بازار میں آج 81 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے اکتیس ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 162 ارب روپے بڑھ کر تقریباً ساڑھے 18 ہزار ارب روپے ہوگئی ہے۔

تین روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 431 ارب روپے بڑھی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ