جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

سینیٹ میں آبادی میں تیز رفتار اضافے سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور

تازہ ترین
سینیٹ میں آبادی میں تیز رفتار اضافے سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور

سینیٹ میں آبادی میں تیز رفتار اضافے سے نمٹنے کے لیے قرارداد منظور کر لی گئی۔

قرارداد پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 2050 تک 39 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آبادی کے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایکشن لیا جائے، پاکستان کی شرح آبادی میں اضافہ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی خوراک، پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے۔ پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر 40 فیصد بچے غذائی قلت کے باعث نشوونما میں رکاوٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ ہونے سے ماؤں کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں، پارلیمان، میڈیا، علما اور کمیونٹی رہنماؤں کو آبادی کے مسئلے پر مشترکہ قومی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ