جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنائیں، آپ پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں، سارے آپ کو ووٹ دیں گے، محمود اچکزئی

تازہ ترین
پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنائیں، آپ پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں، سارے آپ کو ووٹ دیں گے، محمود اچکزئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنائیں ، آپ پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں، سارے آپ کو ووٹ دیں گے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ حکومتی کرپشن روکنے کیلئے کمیٹی بنانے کامطالبہ کیا تھا، اب کوئی نیا نہیں آئے گا، ہم ہی سب ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ماضی کو بھول جائیں، نہ آپ اتنے اچھے ہیں نہ ہم اتنے برے ہیں، مل کر بیٹھیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ