پی ٹی آئی نے کبھی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی مخالفت نہیں کی، شوکت یوسف زئی

شوکت یوسف زئی(فائل فوٹو)۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مخالفت نہیں کی۔
پشاور سے جاری اپنے بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ حکومت انا میں پھنسی ہوئی ہے، معیشت تباہ ہو رہی ہے، حکومت ہر شعبے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ اداروں کا ساتھ دیا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کی ترجیحات بدل رہی ہیں۔ دہشت گردی کے بجائے انکا تجاوزات کے خلاف آپریشن پر فوکس ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ