وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ترسیلات زر میں سالانہ 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ستمبر 2026 میں 12.7 فیصد سالانہ اضافے سے ترسیلاتِ زر 3.6 ارب ڈالر رہیں۔
پہلی سہ ماہی میں برآمدات 7.7 فیصد سالانہ اضافے سے 8.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ستمبر میں برآمدات 15.5 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اس دوران درآمدات 14.1 فیصد اضافے سے 17.8 ارب ڈالر رہیں۔ ستمبر 2026 میں درآمدات 22.7 فیصد سالانہ اضافے سے 6.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
پہلی سہ ماہی میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 719.7 ملین ڈالر رہی۔ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیاد پر 19.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر 2026 میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 219.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اکتوبر 2026 میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 28 اکتوبر 2026 کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 278.6 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 3 ہزار 86.2 ارب روپے رہیں جبکہ ستمبر 2026 میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 1 ہزار 363.8 ارب روپے ریکارڈ کی گئیں۔ ستمبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں سالانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاقی نان ٹیکس آمدن 2 ہزار 365.9 ارب روپے رہی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں مالیاتی سرپلس کے بجائے مالیاتی خسارہ 1 ہزار 197.9 ارب ریکارڈ ہوا ہے۔
پہلی سہ ماہی میں بنیادی بجٹ سرپلس 2311.2 ارب روپے رہا ہے۔
پہلی سہہ ماہی کے دوران زرعی قرضوں کا حجم 540.5 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زرعی قرضوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 32.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
26 اکتوبر 2026 کو پالیسی ریٹ 12 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی میں مہنگائی کی شرح 10.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر 2026 میں مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے 5.8 فیصد کے مقابلے میں زیادہ رہی۔
پہلی سہ ماہی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگست 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کی شرح نمو 0.67 فیصد رہی۔
28 اکتوبر کو اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 736 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 3.52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2026 میں اسٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کاری 18.33 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی، اکتوبر 2026 میں اسٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کاری 66.22 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن 15 ہزار 440 رہی۔ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 37.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ