بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی زندگی موت کا مسئلہ ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے، علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر : فائل فوٹو
سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر نورین کو جیل میں رکھا ہوا ہے، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، ان پر تشدد ختم کریں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ ڈاکٹر نورین کی زندگی موت کا مسئلہ ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے، انسانی حقوق کو آپ ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈال سکتے، آپ جو کررہے ہیں اس پر غور کریں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ