جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسرائیلی انتخابات میں بیرونی مداخلت کے الزامات پر تحقیقات کا حکم

تازہ ترین
اسرائیلی انتخابات میں بیرونی مداخلت کے الزامات پر تحقیقات کا حکم

اسرائیلی الیکشن چیف نوعام سولبرگ(تصویر سوشل میڈیا)۔

اسرائیلی انتخابات میں مبینہ بیرونی مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق چیئرمین اسرائیلی مرکزی انتخابی کمیٹی نے مبینہ غیرملکی مداخلت کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

تل ابیب میں چیئرمین اسرائیلی مرکزی انتخابی کمیٹی نوعام سولبرگ نے کہا ہے کہ سنگین شکوک و شبہات سے متعلق بتایا گیا ہے۔ غیرملکی عناصر ملوث ہونے کے شبہے کے باعث تحقیقات ضروری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مبینہ مداخلت کے حوالے سے مزید تفصیلات یا کسی ملک کا نام نہیں بتایا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ