خواجہ آصف بتائیں مولانا کو حصہ نہ ملنے کی بات ان کی موجودگی میں ہوئی تھی؟ سینیٹر کامران مرتضیٰ

سینیٹر کامران مرتضیٰ : فوٹو فیس بک
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف بتائیں، مولانا کو حصہ نہ ملنے کی بات ان کی موجودگی میں ہوئی تھی؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ چار سال بعد یاد آنے والا مکا اپنے منہ پر مارنا چاہیے، موجودہ حکمرانوں کی نااہلی سے کشمیر کا معاملہ اس نہج پر پہنچا۔
دہشتگردی کیخلاف مولانا فضل نے کبھی کھل کر اسٹینڈ نہیں لیا ہمیشہ کمپرومائزڈ رہے، خواجہ آصف
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ڈی ایم دور کے فیصلوں کی ذمہ داری اس وقت کے وزیراعظم اور کابینہ پر ہے، اگر معاملہ نیب کے پاس جانا ہے تو وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف بھی جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرنے ہوئے کہا تھا کہ مولانا کا خیال تھا پی ٹی آئی سے حکومت چھین کر ان کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ