جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

جے یو آئی والے گورنر راج سے پہلے کہتے تھے ہماری ان سے جان چھڑوائیں، محسن نقوی

تازہ ترین
جے یو آئی والے گورنر راج سے پہلے کہتے تھے ہماری ان سے جان چھڑوائیں، محسن نقوی

فوٹو: قومی اسمبلی

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے احترام کی گنجائش نہیں چھوڑی، یہ لوگ گورنر راج سے پہلے کہتے تھے ہماری ان سے جان چھڑوائیں، اب ان کو ریاست میں نوکری نہیں ملنی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کچھ چیزیں کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتیں، ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتا تھا، کل انہوں نے جب کہا کہ میں ریاست پر تھوکتا ہوں، جب تک ریاست سے مال ملتا رہے ریاست ٹھیک ہے، جب نہ ملے تو ریاست پر تھوک دو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تنقید کرتے ہیں تو جواب سننے کی ہمت بھی رکھیں، مولانا فضل الرحمان نے احترام کی گنجائش نہیں چھوڑی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابا بھی کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا دورہ ایران دفاعی معاہدے سے متعلق نہیں تھا، کل مولانا فضل الرحمان نے غلط کہا کہ ہم دفاعی معاہدے کیلئے ایران گئے تھے، میرے اوپر جے یو آئی کافی دن سے بحث کررہی تھی، میرے بارے میں کہا گیا کہ میں ایران گیا ہوا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ