لاڑکانہ: زرعی زمین کے تنازع پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

لاڑکانہ میں زرعی زمین کے تنازع پر بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رسول آباد محلے میں پیش آیا جہاں بیٹا ماں سے زرعی زمین اپنے نام منتقل کرانا چاہتا تھا۔
کبیروالا: غازی چوک پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
انکار پر بیٹے نے ماں پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ماں موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ