تھرپارکر ایمبولینس حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کا ورثاء کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرپارکر ایمبولینس حادثے میں جاں بحق 9 افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہر جاں بحق فرد کے ورثاء کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
نگر پارکر: ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے ہلاکتیں 9 ہو گئیں
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور چیف سیکریٹری کو واقعے کی شفاف انکوائری کرانے اور رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔
مراد علی شاہ نے رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو کو نگرپارکر پہنچ کر نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ