جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

خاتون کی چھونے کی کوشش، گریٹ وائٹ شارک نے اچانک حملہ کر دیا

تازہ ترین
خاتون کی چھونے کی کوشش، گریٹ وائٹ شارک نے اچانک حملہ کر دیا

امریکی ریاست جارجیا کے جزیرے ٹائیبی کے قریب ماہی گیری کے دوران ایک خاتون کو اس وقت خطرناک صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے گریٹ وائٹ شارک کو چھونے کی کوشش کی، جس پر شارک نے اچانک سر گھما کر خاتون کی جانب جھپٹنے کی کوشش کی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون جین گریٹ وائٹ شارک کو ایسے چھو رہی تھیں جیسے وہ کوئی پالتو جانور ہو، لیکن اگلے ہی لمحے شارک نے اچانک رخ موڑ کر ان کی جانب جھپٹا مارا کہ کشتی پر موجود تمام افراد نے اس لمحے کی شدت محسوس کی۔

جنوبی کوریا: شارک کا سمندر میں جانے سے انکار، چند گھنٹوں بعد دوبارہ نہر میں آ گئی

عملے نے صورتِ حال کو مناسب طریقے سے سنبھالا، اس لیے خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم شارک کو ٹیگ نہیں کیا جا سکا کیونکہ عملے کو اس عمل کے لیے محفوظ موقع نہیں ملا اور انہوں نے زبردستی کوشش کرنے سے گریز کیا، بعد ازاں شارک کو آزاد کر دیا گیا اور وہ تیرتی ہوئی دور چلی گئی۔

ٹیگ کی جانے والی ہر شارک کا نام دورانِ خدمت جان دینے والے کسی فوجی اہلکار کے نام پر رکھا جاتا ہے۔

اب تک 10 شارکس کو ٹیگ کیا جا چکا ہے، جبکہ موسمِ سرما میں گریٹ وائٹ شارکس کی واپسی کے ساتھ مزید شارکس کو ٹیگ کرنے کی توقع ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ