بھارت: آندھرا پردیش میں سمندری طوفان ارنب سے ہلاکتیں 6 ہو گئیں

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سمندری طوفان ارنب سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔
مقامی حکام کے مطابق طوفان کے باعث آندھرا پردیش کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔
طوفان سے بجلی کے کم از کم 15 ہزار کھمبوں کو نقصان پہنچا، بیشتر اضلاع میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
بھارت: سمندری طوفان ارنب آندھرا پردیش سے ٹکرا گیا، سفری نظام متاثر
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب مارشل آئی لینڈ کا پرچم بردار جہاز پھنس گیا۔
مقامی حکام کے مطابق سمندر میں شدید طغیانی کے باعث مال بردار جہاز کو اب تک نکالا نہیں جا سکا۔
واضح رہے کہ طوفان ارنب گزشتہ روز آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ