جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

اپر کوہستان اسکینڈل: گرفتار ملزم محمد ریاض کی درخواستِ ضمانت مسترد

تازہ ترین
اپر کوہستان اسکینڈل: گرفتار ملزم محمد ریاض کی درخواستِ ضمانت مسترد

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد ریاض کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ محمد ریاض 11 جولائی 2025ء سے جیل میں ہے۔

اپر کوہستان اسکینڈل: گرفتار ملزم محمد ایاز 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

عدالت نے قرار دیا ہے کہ نیب نے 6 ماہ کی مقررہ مدت میں نہ تو تحقیقات مکمل کیں اور نہ ہی ریفرنس دائر کیا۔

نیب کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والا ملزم معاشرے کے لیے خطرے کے زمرے میں آتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ