تین ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تین ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدِمقابل ہیں، یہ میچ اس 3 ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل سے قبل آخری میچ ہے۔
میچ کے نتیجے سے فائنل میچ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔
تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کو شیڈول ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ