جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں: بیرسٹر گوہر

تازہ ترین
غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ہے، ان کو فی الفور رہا کیا جائے۔

جو ہمیں مار رہے ہیں، ہم اُن سے مذاکرات کی بات نہیں کرتے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی دیگر دونوں بہنوں کو بھی رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ