آبنائے ہرمز میں بحری جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع

آبنائے ہرمز میں عمان کے علاقے خصب سے 9 ناٹیکل میل شمال میں ایک بحری واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ایک دوسرے جہاز کے کپتان نے سمندر میں ایک بحری جہاز کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ جہاز کے عملے کی صورتحال تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
جہاز کو پہنچنے والے نقصان اور ماحولیاتی اثرات سے متعلق بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ