ملک بھر میں انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت

ملک بھر میں موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت ہو گئی، ملٹی نیشنل اور چینی کمپنیوں کی ویکسین بھی مارکیٹ سے غائب ہو گئی۔
ڈرگ کنٹرول حکام کے مطابق چینی کمپنیوں کی فلو ویکسین کا محدود ذخیرہ بھی مارکیٹ سے ختم ہو گیا جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسین نومبر کے آخر یا دسمبر میں محدود مقدار میں ملنے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فلو ویکسین کی شدید قلت کے باعث مارکیٹ میں جعلی ویکسین پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
لاہور میں انفلوئنزا فلو ویکسین کی عدم دستیابی سے شہری پریشان
دوسری جانب لاہور میں ڈرگ انسپکٹرز نے چھاپہ مار کر مبینہ جعلی فلو ویکسین کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جعلی فلو ویکسین کی فروخت میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
ڈرگ حکام نے کہا ہے کہ برآمد شدہ مشتبہ ویکسین کی اصلیت جانچنے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈرگ کنٹرول حکام یہ بھی کہنا ہے کہ شہری فلو ویکسین صرف لائسنس یافتہ فارمیسیوں سے خریدیں اور اس کے بیچ نمبر اور کولڈ چین کی تصدیق بھی کریں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ