جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کے چیف پلانر کو برطرف کر دیا

تازہ ترین
پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کے چیف پلانر کو برطرف کر دیا

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ—فائل فوٹو

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کے چیف پلانر لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

امریکی اخبار دی اٹلانٹک اور دی ہِل نے بدھ کو اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ بریٹ سلویا کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، جبکہ ان کے متبادل کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔

بریٹ سلویا جوائنٹ اسٹاف کے ڈائریکٹوریٹ فار اسٹریٹجی، پلانز اینڈ پالیسی کے سربراہ تھے، جسے جے فائیو (J-5) کہا جاتا ہے۔

امریکی وزیرِ جنگ کا غیر اعلانیہ دورۂ اسرائیل، کن امور پر بات چیت ہوئی؟

دی اٹلانٹک کے مطابق ان کی برطرفی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

دی ہِل کے مطابق 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے سابق کمانڈر بریٹ سلویا ان دو درجن سے زائد اعلیٰ فوجی افسران میں شامل ہیں جنہیں پینٹاگون کی سربراہی سنبھالنے کے بعد سے پییٹ ہیگسیتھ برطرف کر چکے ہیں یا عہدے چھوڑنے پر مجبور کر چکے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ