جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

بشریٰ بی بی و پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج

تازہ ترین
بشریٰ بی بی و پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج

بشریٰ بی بی---فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے احتجاج سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی مجموعی طور پر 250 درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی، جنید اکبر، لطیف کھوسہ، نعیم پنجوتھا، اسد قیصر، علی زمان، ایمان وسیم، عاطف خان اور فضل محمد کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

سماعت کے دوران رؤف حسن اور شہریار آفریدی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگوائی۔

عدالت نے پیش ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کر دی، جبکہ عدم حاضری پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ