شہزادہ ہیری میگھن مارکل کے کس فیصلے سے پریشان ہیں؟

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے درمیان کرسمس کی چھٹیاں گزارنے کے منصوبے پر اختلافات پیدا ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
برطانوی جریدے انسائیڈرز کے مطابق شہزادہ ہیری شاہی خاندان کی جانب سے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت ملنے کی امید کر رہے تھے تاہم میگھن مارکل نے اپنی والدہ ڈوریا ریگلینڈ کے ساتھ امریکا میں کرسمس منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اس فیصلے سے مایوس ہیں، پرنس ہیری کا خیال تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کی والدہ کو اپنے گھر بلا کر شاہی خاندان یا اپنی والدہ کے خاندان اسپینسرز کے ساتھ ملاقات کا موقع حاصل کر سکتے تھے۔
میگھن مارکل کو والد کے خلاف پریشان کن الزامات نے آبدیدہ کر دیا
رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کو برطانیہ میں قیام پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم میگھن شاہی خاندان کی جانب سے دعوت ملنے کے انتظار میں ممکنہ طور پر سبکی کا سامنا نہیں کرنا چاہتی تھیں، بالآخر انہوں نے امریکا واپسی کے لیے پرواز بک کروائی اور شہزادہ ہیری کو بھی میگھن کے ساتھ جانے پر اتفاق کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے 2020ء میں میگھن مارکل اور اپنے بیٹے شہزادہ آرچی کے ساتھ شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
بعد ازاں دونوں نے شاہی خاندان پر اپنے بیٹے کے ساتھ نسلی امتیاز برتنے کے الزامات عائد کیے اور ٹیلی وژن پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ