ٹرمپ کی ایران سے مذاکرات شروع کرنے کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس کو حکم دینے کی تردید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو حکم دینے کی تردید کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں نے جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت نہیں کی۔
گزشتہ روز جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس کا ایران سے رابطہ طبی سامان کی فراہمی سے متعلق تھا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط
ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو طبی سامان کی ضرورت ہے، بنیادی طور پر یہ سامان ایسے لوگوں کی مدد کے لیے بھیجا جا رہا ہے جو بیمار ہیں۔
اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام اور معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ جے ڈی وینس نے ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس کا مقصد امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی کی کوشش کرنا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ