سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کا ملائیشیا کے ہم منصب سے رابطہ

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کا ملائیشیا کے ہم منصب خالد بن نور الدین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق حالیہ علاقائی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ