اسلام آباد میں موٹر سائیکل لائسنس کیلئے 42 روزہ لرننگ پیریڈ کی شرط ختم

سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کے لیے 42 روزہ لرننگ پیریڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کائنات اظہر کے مطابق کالجوں اور جامعات کے طلبا ایک دن میں موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرسکیں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق یہ خصوصی سہولت یکم تا 30 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔
سی ٹی او کائنات اظہر کے مطابق نوجوانوں کو بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ